🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) الظلم ظلمات: آخرت میں جب انسان نور اور روشنی کا محتاج ہو گا۔ ظلم...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
الظلم ظلمات:
آخرت میں جب انسان نور اور روشنی کا محتاج ہو گا۔
ظلم اور حق تلفی تاریکیوں کا سبب بنے گا،
یا شدائد و مشکلات کا باعث ہو گا،
جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
ان سے پوچھو:
من ينجيهم من ظلمات البروالبحر،
تمہیں خشکی اور سمندر کے مصائب و شدائد سے کون نجات دیتا ہے،
اس لیے سزا اور عقوبات بھی معنی ہو سکتا ہے۔
(2)
الشح:
حرص و آرزو،
جو چیز حاصل نہیں ہے اس کی خواہش اور لالچ کرنا۔
اور بخل،
جو چیز حاصل ہے اس کو روکے رکھنا،
موقع و محل پر خرچ نہ کرنا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے مال و دولت کی حرص و لالچ اور مفادات کی اسیری،
باہمی خون ریزی اور حرام اشیاء کی حلت پر آمادہ کرتی ہے،
جس سے دنیا بھی تباہ ہوتی ہے اور آخرت میں بھی یہ چیز ہلاکت و تباہی کا باعث بنے گی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6576