🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، مال و دولت اور دنیوی سازوسامان سے تہی دامنی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
مال و دولت اور دنیوی سازوسامان سے تہی دامنی یا محرومی اصل افلاس نہیں ہے،
درحقیقت مفلس وہ انسان ہے جس نے دنیا میں لوگوں پر ظلم و زیادتی کی جس کی بنا پر وہ قیامت کے دن اپنی تمام نیکیوں سے محروم ہو جائے گا،
مظلوموں کی فریاد رسی یا دادرسی کرتے ہوئے اللہ اس کی نیکیاں ان کو دے دے گا،
اگر پھر بھی مظلوموں کا حق نہ پورا ہوا تو ان کے گناہ اس پر لاد دئیے جائیں گے اور یہ ان کی سزا بگھتنے کے لیے دوزخ میں ڈال دیا جائے گا،
اس طرح اس نے جو بویا تھا اس کو کاٹ لے گا۔
اور اپنے کیے کی سزا پائے گا،
دوسروں کے گناہ،
اپنے ظلم کی پاداش میں اٹھائے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6579