🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: كسع: سرین پر لات مارنا یا چٹکی لینا۔ فوائد ومسائل: غزوہ مریسیع میں حضرت عمر...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
كسع:
سرین پر لات مارنا یا چٹکی لینا۔
فوائد ومسائل:
غزوہ مریسیع میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے غلام جہجاہ بن قیس غفاری نے جن کی طبیعت میں خوش طبعی تھی،
سنان بن وبرہ جہنی،
جو انصار کے حلیف تھے،
کی سرین پر ہنسی میں لات مار دی،
اس نے اس کو بہت برا اور معیوب کہا اور مدد کے لیے انصار کو پکارا،
جواب میں حضرت عمر کے غلام نے مہاجرین کو آواز دی تو اس طرح قبائل کی بنیاد پر آواز دینا جاہلیت کے دور کا طریقہ تھا،
جس میں حق و صداقت کی بجائے،
اپنے اپنے خاندان کے فرد کی حمایت کی جاتی تھی۔
اس لیے آپ نے فرمایا یہ جاہلیت کے دور کی پکار کیسی ہے؟ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جواب دیا،
اس پکار سے زیادہ لوگ متاثر نہیں ہوئے اور عصبیت کے جذبہ نے سر نہیں اٹھایا،
اس لیے کچھ اثر نہیں ہوا تو آپ نے فرمایا تو چلو کوئی خطرہ اور خوف کی بات نہیں ہے،
کیونکہ تم اس سے متاثر نہیں ہوئے،
بھائی کی مدد ضرور کرو،
لیکن ظالم بھائی کی مدد یہی ہے کہ اس کو شریعت کی مخالفت سے روکو،
غلط کام سے باز رکھو تاکہ وہ اللہ کے مواخذہ سے بچ جائے،
اسی طرح آپ نے جاہلیت کے اس مقولہ کو تو برقرار رکھا کہ اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ ظالم ہو یا مظلوم،
لیکن اس کا مفہوم بدل دیا اور عصبیت کو ختم کر ڈالا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6582