🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوا، ایمان والوں میں باہم ایسی محبت و مودت، ایسی رحمت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا،
ایمان والوں میں باہم ایسی محبت و مودت،
ایسی رحمت و شفقت اور ہمدردی و خیرخواہی اور ایسا دلی تعلق ہونا چاہیے کہ دیکھنے والی آنکھ ان کو اس حالت میں دیکھے کہ اگر ان میں سے کوئی دکھ،
درد یا تکلیف و مشکل میں مبتلا ہے تو سب اس کو اپنا دکھ،
درد اور مصیبت خیال کریں اور سب اس کی پریشانی و بے قراری میں مبتلا ہوں اور اس کو اپنے دکھ،
درد کی طرح دور کرنے کی کوشش کریں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6586