شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بلانے گئے تو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بلانے گئے تو وہ روٹی کھا رہے تھے،
وہ دیکھ کر واپس آ گئے اور آپ کو بتا دیا،
اس سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو بھی آپ کے بلانے کی اطلاع دی تھی،
یا فورا آنے کے لیے کہا تھا،
اس لیے آپ نے عربوں کی عادت کے مطابق،
بے تکلفی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا،
اللہ اس کا پیٹ نہ بھرے،
جس طرح آج بھی ساتھی اور دوست بے تکلفی سے کھانے والے کو کہہ دیتے،
تیرا پیٹ ہے یا تنور ہے،
جو بھرنے کا نام ہی نہیں لیتا اور آپ نے ام سلیم کی یتیم بچی کو کہا تھا،
اس کی عمر نہ بڑے یا حضرت حفصہ کو کہا تھا،
عقری حلقٰی،
بعض دفعہ کہا،
تربت عينك،
ایسے مواقع پر محض پیارومحبت اور بے تکلفی کا اظہار ہوتا ہے،
بددعا مقصود نہیں ہوتی،
اس لیے امام مسلم اس کو ان حدیثوں میں لائے ہیں،
جن میں بتایا گیا ہے کہ اگر میں اپنے کسی امتی کے خلاف ایسی دعا کروں،
جس کا وہ مستحق نہ ہو تو اس کو اس کے لیے اجروثواب،
رحمت اور تقرب کا باعث بنا،
اس طرح یہ الفاظ ان کے حق میں دعا بن گئے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6628