🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
388۔ اردو حاشیہ : یہ روایت بھی سنداًً ضعیف ہے، لیکن معناً صحیح ہے۔ یعنی انسان نے لاعلمی میں...
388۔ اردو حاشیہ:
یہ روایت بھی سنداًً ضعیف ہے، لیکن معناً صحیح ہے۔ یعنی انسان نے لاعلمی میں نجس کپڑے میں نماز پڑھ لی ہو تو معاف ہے، اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسے کہ دوسری حدیث میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اثنائے نماز میں اپنے جوتے اتار دیے اور اپنی بائیں جانب رکھ لیے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں اسی طرح کیا۔ بعداز نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتارے دیے؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے ایسے ہی کیا ہے تو ہم نے بھی اتار دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے جبرائیل امین نے بتایا کہ اس میں نجاست ہے۔“ [صحيح أبوداود، حديث: 605]
معلوم ہوا کہ نجس کپڑے یا جوتے کے ساتھ نماز نہیں ہوتی، مگر لاعلمی میں جو پڑھ لی گئی ہو وہ درست ہے، اس کا اعادہ ضروری نہیں!
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 388