شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: صديق: جس کے قول و فعل اور زبان و دل میں موافقت ہو، کیونکہ صدق...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
صديق:
جس کے قول و فعل اور زبان و دل میں موافقت ہو،
کیونکہ صدق قول کے دل اور واقعہ کے مطابق ہونے کا نام ہے اور جو انسان صدق کو اختیار کرتا ہے،
وہ اللہ کے ہاں صدیق ٹھہرتا ہے اور ان کا ثواب پائے گا اور لوگوں کے ہاں بھی سچا سمجھا جائے گا،
اس کے برعکس جو جھوٹ بولنے کو عادت بنا لیتا ہے،
وہ اللہ کے ہاں جھوٹا ٹھہرتا ہے اور ان ہی کی سزا اور عقوبت کا مستحق ہو گا اور لوگوں میں بھی جھوٹا مشہور و معروف ہو گا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا،
سچ بولنا بذات خود اچھی اور پسندیدہ عادت ہے،
جس کی خاصیت اور امتیاز یہ ہے کہ آدمی کو زندگی کے تمام پہلوؤں میں نیک کردار اور صالح بنا کر جنت کا مستحق بنا دیتی ہے،
کیونکہ " بِر " تمام امور کا مجموعہ کا نام ہے اور ہمیشہ سچ بولنے والا آدمی مقام صدیقیت پر فائز ہو جاتا ہے،
اس کے برعکس جھوٹ بولنا بذات خود ایک خبیث اور بری خصلت ہے،
جس کی خاصیت،
انسان کے اندر فسق و فجور اور بدی کا میلان و رجحان پیدا کر کے،
اس کی پوری زندگی کو بدکاری کی زندگی بنا کر دوزخ میں پہنچاتا ہے اور جھوٹ بولنے کا عادی،
کذابیت کے درجے تک پہنچ کر اللہ کی لعنت کا مستحق ٹھہرتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6637