🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: اوداج: ودج کی جمع ہے، گردن کی رگیں۔ فوائد ومسائل: غصہ سے بےقابو ہونا، شیطانی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
اوداج:
ودج کی جمع ہے،
گردن کی رگیں۔
فوائد ومسائل:
غصہ سے بےقابو ہونا،
شیطانی حرکت ہے،
جس پر انسان کو شیطان اُکساتا ہے،
اس لیے اس کا علاج،
شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنا ہے اور غصہ کی حالت میں انسان اعتدال سے نکل جاتا ہے اور یہ جنون و دیوانگی کی ایک صورت ہے جس کے سبب انسان فہم و شعور سے عاری ہو جاتا ہے اور اسے یہ معلوم نہیں رہتا مجھے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے،
اس لیے دیوانہ کبھی اپنے دیوانہ ہونے کو تسلیم نہیں کرتا،
اس کم فہمی اور ناسمجھی کا مظاہرہ کرتے ہوئے،
اس غضب ناک آدمی نے کہا،
کیا میں پاگل ہوں؟ بعض روایات میں آیا ہے اگر وہ کھڑا ہے تو بیٹھ جائے پھر بھی غصہ زائل نہ ہو تو لیٹ جائے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6646