شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آدم علیہ السلام کو اپنی صورت پر پیدا کیا ہے، بعض روایات سے اس کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آدم علیہ السلام کو اپنی صورت پر پیدا کیا ہے،
بعض روایات سے اس کی تفسیر ہو جاتی ہے کہ انسان کے چہرے کی صورت رحمٰن کے چہرے کی صورت پر ہے اور قرآن و سنت میں اللہ کے لیے وجه کا لفظ آیا ہے،
لیکن جس طرح اس کے قدم،
سمع و بصر کی کیفیت کو سمجھنا ممکن نہیں ہے،
اس کی صورت کی ماہیت اور حقیقت کو جاننا بھی ممکن نہیں ہے،
انسان مخلوق ہے،
اس لیے اس کی صورت اس کی شان کے مطابق ہے اور رحمٰن خالق ہے،
اس لیے اس کی صورت اس کے شان و مقام کے لائق ہو گی اور اسی صورت میں وہ محشر میں مومنوں کے سامنے آئے گا اور لوگ اس کو پہچان لیں گے،
اگر یہ حدیث نہ ہوتی تو پھر یہ معنی کرنا ممکن تھا کہ رحمان نے اسے اپنی پسندیدہ شکل و صورت پر پیدا کیا ہے،
اس لیے مار کر اسے بگاڑو نہیں،
کیونکہ خوبصورتی کا حقیقی مظہر انسان کا چہرہ مہرہ ہی ہے،
اگرچہ سارا جسم ہی اس نے اپنی پسند کے مطابق احسن تقویم بنایا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6655