🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلقین اور تاکید یہ تھی کہ جس جگہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلقین اور تاکید یہ تھی کہ جس جگہ لوگوں کا اجتماع ہو،
وہاں ہتھیار یا کوئی خطرناک چیز اس انداز سے نہ لے جائے کہ دوسروں کو اس سے تکلیف پہنچے،
لیکن آپ کے فرمان کے برعکس بعد میں لوگ ہتھیار لے کر ایک دوسرے کے سامنے آ گئے اور آج بدقسمتی سے لوگوں کو بموں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دہشت گردی کو عام کر دیا گیا ہے،
حتی کہ اللہ کے گھر مساجد بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں،
اعاذنا الله منها۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6664