🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ کے بعض انتہائی متقی اور پرہیزگار بندے، جو دنیوی سازوسامان سے تہی دامن اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ کے بعض انتہائی متقی اور پرہیزگار بندے،
جو دنیوی سازوسامان سے تہی دامن اور خاک نشین ہوتے ہیں،
اپنے جسم کے حسن و جمال کو اہمیت نہیں دیتے،
اللہ کے ہاں اس قدر مقبول ہوتے ہیں کہ اگر وہ کسی کام کے بارے میں قسم اٹھا لیں کہ اللہ کی قسم یہ کام یوں ہو گا تو اللہ ان کی قسم کو پورا فرما دیتا ہے،
حالانکہ لوگوں کے ہاں ان کی کوئی قدرومنزلت نہیں ہوتی،
وہ اگر کسی کی سفارش کریں تو کوئی ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتا،
کوئی انہیں اپنے پاس بٹھانے کا روادار نہیں ہوتا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6682