🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: الا تحلة للقسم: سے مراد اللہ کا فرمان، (وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ۚ كَانَ عَلَىٰ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
الا تحلة للقسم:
سے مراد اللہ کا فرمان،
(وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا ﴿٧١﴾ ) (سورۃ مریم،
آیت نمبر 71)
تم میں سے ہر ایک کو اس سے گزرنا ہے،
یہ اللہ کا طے شدہ وعدہ ہے،
اور اس پر سے گزرنے والوں کی مختلف اقسام ہیں،
جن کے لیے حسنیٰ طے ہے،
وہ آگ کی آواز بھی نہیں سنیں گے۔
(سورۃ الانبیاء آیت نمبر 102)
اس طرح جس کے تین بچے فوت ہوئے اور اس نے اللہ کی رضا اور حصول ثواب کی خاطر صبر کیا،
وہ بڑی تیزی سے آگ کے اوپر سے گزر جائے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6696