🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: والدین چھوٹے بچوں سے زیادہ پیارومحبت کرتے ہیں، اس لیے ان کے مرنے پر غم...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
والدین چھوٹے بچوں سے زیادہ پیارومحبت کرتے ہیں،
اس لیے ان کے مرنے پر غم و حزن بھی زیادہ ہوتا ہے،
اکثر علماء کے نزدیک یہ قید احترازی ہے کہ نابالغ بچوں والا ثواب بالغ بچوں کے مرنے پر نہیں ملے گا،
لیکن بعض کا خیال ہے،
چھوٹا بچہ والدین پر بوجھ ہوتا ہے،
اگر اس کے ملنے پر یہ ثواب ہے تو جو بچہ ماں باپ کا بوجھ اٹھاتا ہے اور گھر کے نظم و نسق کو سنبھالتا ہے،
اس پر بالاولیٰ یہ ثواب ہو گا،
کیونکہ اس کے مرنے کا غم زیادہ ہو گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6700