🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ تعالیٰ اپنے جس نیک اور صالح بندے سے محبت کرتا ہے تو اس کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ اپنے جس نیک اور صالح بندے سے محبت کرتا ہے تو اس کے لیے آسمان والوں میں بھی محبت کا جذبہ پیدا کر دیتا ہے اور اہل زمین میں سے بھی اللہ کے نیک اور پارسا بندے،
اس سے محبت کرتے ہیں،
اگرچہ عام لوگ اور بدکار لوگ اس کو اپنے دروازے سے دھکے دیں،
اس لیے یہ رُب اشعث أغبر والی حدیث کے منافی نہیں ہے،
کیونکہ کند ہم جنس بہ ہم جنس پرواز،
یہی حالت بغض کی ہے اور اللہ کی محبت و بغض اس کی خالقیت کے شایان شان ہے اور مخلوق کا بغض و محبت ان کے مقام کے مطابق ہے،
اس میں تاویل کی ضرورت نہیں ہے کہ اللہ کی محبت سے مراد اس کے لیے خیر،
ہدایت،
انعام و احسان و رحمت کا ارادہ کرنا ہے اور بغض سے مراد اس کو سزا دینے ہدایت سے محروم کرنے کا ارادہ کرنا ہے،
اللہ کی رحمت و بغض اس کی شان کے مطابق ہے،
اس کی کیفیت کا جاننا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6705