🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
393۔ اردو حاشیہ : ➊ نماز ان عبادت میں سے ہے کہ جبرائیل نے محض زبانی القاء کرنے کی...
393۔ اردو حاشیہ:
➊ نماز ان عبادت میں سے ہے کہ جبرائیل نے محض زبانی القاء کرنے کی بجائے عملی تربیت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جزئیات سے آگاہ فرمایا۔
➋ ظہر کے وقت میں سایہ ”تسمے کے برابر تھا۔“ اس سے اصلی سایہ کا اعتبار کرنے کی دلیل ملتی ہے۔
➌ عصر کا وقت ایک مثل کے بعد سے شروع ہوتا اور دو مثل پر ختم ہو جاتا ہے۔
➍ اس حدیث میں مغرب کا وقت ایک ہی بیان ہوا ہے۔ دوسری احادیث کی روشنی میں اس میں غروب شفق تک توسع ہے۔
➎ ان اوقات کو فقہی اصطلاح میں ”اوقات ادا“ کہا جاتا ہے۔ باقی ”اوقات قضا“ کہلاتے ہیں۔
➏ ”آپ سے پہلے انبیاء کے یہی اوقات ہیں۔“ کا مفہوم یہ بیان کیا گیا ہے کہ ان کے لیے بھی اسی طرح اوقات متعین کیے گیے تھے نہ کہ ان پر پانچ نمازیں فرض تھی۔ «والله أعلم» اس سے نماز کے اوّل وقت اور آخری وقت کی تحدید و تعیین ہو جاتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان دونوں اوقات میں ادا کی گئی نماز صحیح ہے اور اسی طرح دونوں اوقات کے درمیان کا وقت بھی نماز کا وقت ہے، یوں ہر نماز کے لیے تین اوقات کا اثبات ہوا۔ لیکن ان میں افضل وقت کون سا ہے؟ وہ دوسری احادیث سے ثابت ہے کہ وہ اوّل وقت ہے سوائے نماز عشاء کے کہ اس کو تاخیر سے پڑھنا افضل ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا عمل بھی یہی تھا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 393