🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان کی تصویر کشی کا آغاز، نطفہ کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان کی تصویر کشی کا آغاز،
نطفہ کے علقہ میں بدلنے کے آغاز سے ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ تدریجا اس خاکہ میں رنگ بھرنا شروع ہوتا ہے اور نوک پلک چار ماہ گزرنے کے بعد سنوارے جاتے ہیں،
جیسا کہ قرآن مجید کی (سورہ مومنون آیت 1413)
۔
سے ثابت ہوتا ہے،
کہ نطفہ سے علقہ بنتا ہے،
پھر اس سے مضغہ بنتا ہے،
پھر مضغہ سے ہڈیاں بنتی ہیں اور ہڈیوں پر گوشت چڑھایا جاتا ہے،
پھر اس کو ایک نئی تخلیق میں پیدا کیا جاتا ہے،
یعنی گوشت پوست چڑھانے کے بعد روح پھونکی جاتی ہے اور ان مراحل کی تفصیل حضرت عبداللہ بن حدیث میں گزر چکی ہے،
اس طرح اس حدیث سے حضرت عبداللہ کی روایت کی تائید ہوتی ہے کہ چار باتوں کی مکمل تحریر کا وقت چار ماہ کے بعد آتا ہے،
جب انسان کا مکمل ڈھانچہ بن چکا ہوتا ہے اور قرآن مجید سے بھی حضرت عبداللہ کی روایت کی تصدیق ہوتی ہے اور اجمالی حدیث کا معنی،
تفصیلی حدیث کے مطابق ہی لیا جائے گا،
حضرت انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی تائید ہوتی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6726