🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: انسان کا خاتمہ کس قسم کے عمل پر ہو گا، انسان اپنے ناقص اور کم...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انسان کا خاتمہ کس قسم کے عمل پر ہو گا،
انسان اپنے ناقص اور کم علم کی بنا پر اس سے آگاہ نہیں ہو سکتا،
اس لیے وہ سمجھتا ہے کہ فلاں جنتیوں والے کام کر رہا ہے اور اس کا خاتمہ اس پر ہو گا،
حالانکہ ایسے نہیں ہوتا،
کیونکہ اس کے ان اچھے اعمال کا داعیہ اور محرک اچھا نہیں ہوتا،
اس لیے اس کا خاتمہ برے عمل پر ہوتا ہے،
اس طرح دوسرا انسان کسی مجبوری کی بنا پر برا کام کرتا ہے،
دل سے وہ اسے برا ہی خیال کرتا ہے اور اس برے عمل سے بچنا چاہتا ہے،
اس لیے اس کا خاتمہ اچھے عمل پر ہوتا ہے،
اس لیے آپ نے اس کے ساتھ فيما يبدوا للناس کی قید لگائی ہے،
جس طرح کہ اگلی حدیث میں آ رہا ہے کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں،
جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے،
جس کا ظہور خاتمہ پر ہوتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6740