🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت موسیٰ علیہ السلام کا غوایت سے یہ مقصد ہے، اگر آپ جنت کے درخت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت موسیٰ علیہ السلام کا غوایت سے یہ مقصد ہے،
اگر آپ جنت کے درخت کا پھل نہ کھاتے،
جنت سے نہ نکلتے اور لوگ دنیوی مفادات اور خواہشات کے اسیر نہ ہوتے اور شیطان ان کو گمراہ نہ کر سکتا اور نہ لوگ اللہ کی نافرمانی کر کے جنت سے محروم ہوتے،
حالانکہ آدم علیہ السلام کا جنت سے نکلنے میں کوئی دخل نہیں ہے اور دنیا میں لوگوں کو امتحان و آزمائش کے لیے ہی بھیجا گیا ہے اور شیطان سے بچاؤ کی تدابیر بھی عقل و شعور اور رسولوں کے ذریعہ بتا دی گئی ہیں اور اس میں آدم علیہ السلام کا کوئی دخل نہیں ہے،
یہ تو ایسے ہی ہے،
جیسے شہد کی مکھی کو پروانے کا قاتل قرار دیا جائے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6743