شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: وَعَصَىٰ آدَمُ رَبَّهُ فَغَوَىٰ ﴿١٢١﴾ (سورۃ طہ، آیت نمبر 121) اللہ کے نبی کی شان...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
وَعَصَىٰ آدَمُ رَبَّهُ فَغَوَىٰ ﴿١٢١﴾ (سورۃ طہ،
آیت نمبر 121)
اللہ کے نبی کی شان اور مرتبہ چونکہ بہت بلندوبالا ہوتا ہے،
اس لیے اس کے غیر شعوری اقدام کو بھی عصیان سے تعبیر کر دیا جاتا ہے،
حالانکہ وہ اقدام لوگوں کے اعتبار سے عصیان نہیں ہے،
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
فَنَسِيَ وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا ﴿١١٥﴾ (سورة طه: 115)
اللہ کی ہدایات کو بھول گئے،
وہ ان کی آنکھوں سے اوجھل ہو گئے،
اس لیے وہ مضبوط عزم کے ساتھ ان پر جم نہ سکے اور ظاہر ہے بھول چوک قابل مواخذہ نہیں ہے،
لیکن اس بھول کا یہ نتیجہ نکلا،
وہ ناکام اور نامراد ہو گئے،
جنت کی نعمتوں سے محروم ہو گئے اور جس مقصد کے لیے یہ کام کیا تھا اور شیطان نے جن ترغیبات کے ذریعہ،
انہیں اللہ کی تاکید و ہدایت سے غافل کیا تھا اور جن ترغیبات سے اس کے دام فریب میں پھنس گئے تھے،
ان میں سے کچھ بھی حاصل نہ ہوا،
کیونکہ غویٰ کا معنی ہے،
ضل،
خاب،
مقصد سے بھٹک گئے اور اس کے حاصل کرنے سے ناکام و نامراد ہو گئے اور میری پیدائش سے چالیس سال پہلے لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ واقعہ توراۃ میں میری تخلیق سے چالیس سال پہلے لکھ دیا،
وگرنہ اللہ کا علم تو ازلی ہے،
اس نے آسمان و زمین کی تخلیق سے پچاس ہزار سال پہلے،
اپنے ازلی علم کے مطابق سب کچھ لوح محفوظ میں لکھ دیا تھا،
جیسا کہ آگے حدیث آ رہی ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6744