🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: الله اعلم بما كانواعاملين: اللہ کو خوب معلوم ہے، اگر وہ زندہ رہتے تو بالغ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
الله اعلم بما كانواعاملين:
اللہ کو خوب معلوم ہے،
اگر وہ زندہ رہتے تو بالغ ہونے کے بعد کون سے عمل کرتے،
کیونکہ اس کا علم ازلی بھی ہے اور ابدی بھی،
اس لیے وہی ان کا انجام بتا سکتا ہے۔
حتي يبين عنه اويعبر عنه لسانه:
جب تک وہ شعور اور تمیز کی عمر کو پہنچ کر اپنے موقف اور دین کا اظہار نہیں کرتا،
وہ فطرت پر قائم ہوتا ہے اور ملت اسلامیہ پر عمل پیرا ہونے اور اس کو قبول کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے،
اس کی فطرت میں بگاڑ اگر پیدا ہوتا ہے تو وہ اپنے ماحول اور گردوپیش کی بنا پر ہوتا ہے اور عام طور پر زیادہ اثر والدین کی رائے اور فکر کا ہوتا ہے اور انہی کا دین قبول کرتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6759