🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جو بچے بلوغت سے پہلے پہلے فوت ہو جاتے ہیں، اگر ان کے والدین مسلمان...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جو بچے بلوغت سے پہلے پہلے فوت ہو جاتے ہیں،
اگر ان کے والدین مسلمان ہیں تو اہل سنت کے نزدیک وہ جنتی ہیں،
لیکن اگر وہ ابھی مشرک ہیں تو پھر اس مسئلہ میں علماء کے مختلف اقوال ہیں،
ان میں سے اہم اقوال چھ ہیں: 1۔
جمہور ائمہ کے نزدیک وہ جنتی ہیں،
کیونکہ وہ فطرت پر مرے ہیں اور جنہوں نے دوزخ میں جانا ہے،
انہوں نے اپنی فطرت کے خلاف برے اعمال کیے اور شرک و کفر کے نتیجہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنمی بنے یا ایمان لانے کے بعد،
بد اعمال کی پاداش میں عارضی طور پر دوزخ میں داخل ہوئے،
لیکن ان کو تو عمل کا موقعہ ہی نہیں ملا اور بخاری شریف،
کتاب العتبیر میں روایت ہے کہ جو بچہ فطرت پر فوت ہوتا ہے،
وہ جنتی ہے،
خواہ اس کے والدین مشرک ہی کیوں نہ ہوں،
صحیح موقف یہی ہے کیونکہ وہ ابھی مکلف ہی نہ تھے۔
2۔
وہ اپنے والدین کے تابع ہیں،
چونکہ ان کے والدین مشرک تھے،
اس لیے وہ بھی ان کے حکم میں ہیں اور دوزخی ہیں،
یہ انتہا پسند،
خارجیوں کے گروہ ازارقہ کا موقف ہے۔
3۔
وہ جنت اور دوزخ کے درمیان میں اصحاب الاعراف ہوں گے۔
4۔
یہ جنتیوں کے خدام ہوں گے۔
5۔
ان کا آخرت میں امتحان ہو گا۔
6۔
ان کے بارے میں توقف اختیار کریں گے،
کوئی رائے قائم نہیں کریں گے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6760