شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: محكمات: جن کا معنی صاف اور واضح ہے، اس میں کوئی اشتباہ نہیں ہے اور...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
محكمات:
جن کا معنی صاف اور واضح ہے،
اس میں کوئی اشتباہ نہیں ہے اور بقول شاہ ولی اللہ،
ماہر زبان جس سے ایک ہی معنی سمجھے وہ محکم ہے اور جس میں ایک سے زائد معانی کا احتمال ہو وہ متشابہہ ہے مثلاً ضمیر کے مرجع میں اختلاف ہے یا کلمہ کے ایک سے زائد معانی آتے ہیں،
یا عطف قریب پر بھی ہو سکتا ہے اور بعید پر بھی،
یا جملہ عاطفہ بھی ہو سکتا ہے اور مستانفہ بھی نیا اور مستقل جملہ۔
هن ام الكتاب:
یعنی ساری کتاب کا مرجع و مرکز اور اصل وہی ہیں،
ان کی روشنی میں متشابہات کا معنی کیا جائے گا،
ان کے منافی معنی نہیں لیا جا سکے گا۔
وما يعلم تاويله الاالله:
ان کی اصل حقیقت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا،
کیونکہ ان میں ایسی باتیں بیان کی گئی ہیں،
جو ہمارے مشاہدے اور معلومات کی دسترس سے باہر ہیں،
مثلاً اللہ کی صفات و افعال اللہ کی جنت میں نعمتیں اور دوزخ میں آلام و مصائب،
ان کی اصل حقیقت اور صورت ہمارے ذہن میں بالا ہے،
اگرچہ ان کا ظاہری معنی جو عبرت اور سبق آموزی کے لیے کافی ہے،
ہم سمجھ سکتے ہیں اور اس معنی کے اعتبار سے راسخ فی العلم ان کے معانی اور مطالب کو جانتے ہیں،
لیکن اصل حقیقت و ماہیت کے اعتبار سے نہیں جانتے،
لیکن اس پر ایمان رکھتے ہیں،
اس لیے جو لوگ ان کی اصل حقیقت کو جاننے کے درپے ہوں،
ان سے بچنا ضروری ہے اور متکلمین نے آیات صفات کی تاویل کر کے،
فتنہ کا دروازہ کھول دیا اور شعوری و غیر شعوری طور پر بدعتی فرقوں معتزلہ،
مرجئہ اور خوارج کے لیے تاویل کی گنجائش کا راستہ کھول دیا،
جس سے بدعتی فرقوں نے خوب فائدہ اٹھایا اور آج تک اٹھا رہے ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6775