شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: قرآن مجید کی قراءت یا معانی میں ایسا اختلاف جس کی گنجائش نہ ہو، یا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
قرآن مجید کی قراءت یا معانی میں ایسا اختلاف جس کی گنجائش نہ ہو،
یا ایسی تاویل جس کا کوئی قرینہ نہ ہو اور اس کی بنیاد پر نئے نئے مسائل اور عقائد نکالنا،
بدعملی اور انتشار و افتراق کا باعث بنتا ہے اور امت کی بدعملی،
اعمال و عقائد میں نئی نئی موشگافیاں اور امت میں افتراق و انتشار،
امت کی تباہی کا باعث بنتا ہے اور اس افتراق و اختلاف سے روکنا مقصود ہے،
دلیل کی بنیاد پر نظری اور علمی اختلاف مسائل کی تنقیح اور تہذیب کا سبب بنتا ہے،
فرقہ سازی اور گروہ بندی کا باعث نہیں بنتا،
اس لیے اس سے روکنا مقصود نہیں ہے،
مسائل میں اختلاف تو خیر القرون میں بھی موجود رہا ہے اور اس میں اختلاف نے ان میں گروہ بندی یا فرقہ بندی پیدا نہیں کی تھی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6776