🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اگر اس حدیث کا مخاطب ہر انسان انفرادی اور شخصی طور پر ہے تو معنی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اگر اس حدیث کا مخاطب ہر انسان انفرادی اور شخصی طور پر ہے تو معنی ہو گا،
جب تک ہمارے دل اور زبان میں موافقت،
یکسانیت ہو اور تمہیں جمعیت خاطر اور اطمینان حاصل ہو،
قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہو اور جب دل اور زبان کا ساتھ نہ رہے،
دل پڑھنا نہ چاہے،
زبان سے غلط لفظ ادا ہونے لگیں اور طبیعت اُکتا جائے تو تلاوت بند کر دو اور اگر مخاطب مختلف افراد ہوں،
جو باہمی مذاکرہ کر رہے ہوں تو پھر معنی ہو گا،
جب قرآن مجید کے معانی اور مطالب میں اختلاف پیدا ہو جائے،
شکوک و شبہات بڑھنے لگیں اور باہمی دنگا اور فساد کا اندیشہ پیدا ہو جائے اور گروہ بندی یا دھڑے بندی پیدا ہونے لگے تو پھر مذاکرہ ختم کر دو،
یا قراءت کے بارے میں تنازع شروع ہو جائے تو پھر اس سے باز آ جاؤ اور بکھر جاؤ۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6777