🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: علم اٹھنے اور جہالت کے جمنے یا پھیلنے سے مراد یہ ہے کہ علم دین...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
علم اٹھنے اور جہالت کے جمنے یا پھیلنے سے مراد یہ ہے کہ علم دین میں رسول ختم ہو جائے گا،
آہستہ آہستہ پختہ کار اور باعمل علماء اٹھ جائیں گے اور ان کی جگہ کم علم،
بدعمل افراد آ جائیں گے،
جنہیں دینی مسائل کی واقفیت کم ہو گی،
بدعملی زیادہ ہو گی اور انہی کو لوگوں میں عزت و شرف حاصل ہو گا اور اس کا آغاز عرصہ دراز سے شروع ہو چکا ہے،
قاضی عیاض م 544ھ نے اپنے دور کے علماء کے بارے میں یہی لکھا ہے کہ ہمارے دور میں اس کا مصداق ظاہر ہو گیا ہے،
کیونکہ اب لوگوں نے جہلاء کو امیر بنا لیا ہے اور وہ اللہ کے دین میں اپنی رائے سے فتویٰ دے رہے ہیں اور اپنی رائے سے حکم لگا رہے ہیں،
آج کاغذی علم عام ہو گیا ہے،
کتابیں دن بہ دن نئی نئی آ رہی ہیں،
لیکن ان کو پڑھنے والے اور سمجھنے والے دن بہ دن کم ہو رہے ہیں،
دنیوی علوم کے مقابلہ میں دینی علوم کی کوئی اہمیت نہیں رہی،
سکولوں اور کالجوں میں تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور دینی طلبہ کی کمی ہو رہی ہے،
شراب،
زنا عام ہے اور فحاشی اور عریانی کا سیلاب آیا ہوا ہے،
علانیہ فسق و فجور کا ارتکاب ہو رہا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6785