شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوا، ایک نیک عمل اور اچھے کام پر جو سب سے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوا،
ایک نیک عمل اور اچھے کام پر جو سب سے پہلے عمل کرتا ہے اور دوسروں کے لیے اس پر عمل کرنے کا نمونہ پیش کرتا ہے،
یا ان کے لیے تحریک کا باعث بنتا ہے تو اس کے بعد اس کی دیکھا دیکھی،
عمل کرنے والوں کی طرح اس کو بھی ثواب ملے گا،
لیکن اس کا خیر اور صالح عمل ہونا،
قرآن و سنت سے ثابت ہونا ضروری ہے،
جیسا کہ یہاں صدقہ ایک اچھا اور نیک عمل تھا،
لوگوں نے اس پر عمل کرنے میں تاخیر کر دی،
جب ایک صحابی نے اس کا آغاز کر دیا تو دوسروں میں بھی اس کا داعیہ پیدا ہو گیا اور صدقہ لانے والوں کا تانتا بندھ گیا،
اس پر آپ نے یہ بات فرمائی،
اس لیے اس حدیث کو بنیاد بنا کر اپنی طرف سے کوئی عمل ایجاد کر لینا،
جبکہ قرآن و سنت میں اس کا وجود نہیں ہے،
وہ اس حدیث کا مصداق نہیں ہے،
بلکہ دوسری حدیث کا مصداق ہے،
جس میں آپ نے فرمایا ہے،
" من عمل عملا ليس عليه عملنا فهو رد " جس نے ایسا کام کیا،
جو ہم نے نہیں کیا،
وہ مردود ہے،
اس لیے،
اس حدیث کی آڑ میں میلاد،
عرس،
سوئم اور چہلم وغیرہ کو سند جواز دینا،
حدیث کے مفہوم سے بے خبری کی دلیل ہے۔
اس حدیث کی مزید وضاحت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی آگے آنے والی حدیث کو رہی ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6800