🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مُفرِد یا مُفرِد سے وہ انسان مراد ہے، جس کے ساتھی اور ہم جولی مر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مُفرِد یا مُفرِد سے وہ انسان مراد ہے،
جس کے ساتھی اور ہم جولی مر گئے ہیں اور وہ اکیلا الگ تھلگ رہ گیا ہے اور اَفرد الرجل،
اس وقت کہتے ہیں،
جب وہ سوجھ بوجھ کے بعد الگ تھلگ ہو کر اوامرونواہی کے امتثال و پابندی کے لیے یکسو ہو جائے تو معنی ہوا جو لوگ خلوت نشینی اختیار کرتے ہوئے لوگوں کی مجالس سے بچ کر ذکر الٰہی میں وقت صرف کرتے ہیں،
وہ مرد ہوں یا عورت،
وہ اجروثواب کی بازی جیت گئے اور اللہ کی قبولیت و رضا کے بڑے مراتب و درجات حاصل کر گئے اور بہت آگے بڑھ گئے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6808