🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: عاجزی و محتاجی اور فقیری و گدائی کا تقاضا یہی ہے کہ بندہ اپنے کریم...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
عاجزی و محتاجی اور فقیری و گدائی کا تقاضا یہی ہے کہ بندہ اپنے کریم رب سے بغیر کسی شک اور تذبذب کے اپنی حاجت مانگے،
اس طرح نہ کہے کہ اللہ! اگر تو چاہے تو ایسا کر دے،
کیونکہ اس میں استغناء اور بے نیازی کا اظہار ہوتا ہے اور یہ مقام عبدیت اور آداب دعا کے منافی ہے،
اس لیے بندے کو چاہیے کہ وہ اس طح عرض کرے،
کہ میرے آقا،
میرے مولا،
میری یہ حاجت تو پوری کر ہی دے،
تیرے سوا میری مشکل کون حل کرے گا،
میری حاجت روائی کون کرے گا،
میں کس کے پاس جاؤں،
کیونکہ اللہ تعالیٰ جو کچھ کرے گا،
اپنے ارادہ اور مشیت ہی سے کرے گا،
کوئی ایسا نہیں ہے،
جو زور ڈال کر یا دھونس جما کر اس کی مشیت کے خلاف اس سے کچھ کروا سکے،
یا اس سے کچھ لے لے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6811