🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس قسم کی حدیثوں میں درحقیقت اس موت کی تمنا اور آرزو سے ممانعت فرمائی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس قسم کی حدیثوں میں درحقیقت اس موت کی تمنا اور آرزو سے ممانعت فرمائی گئی ہے،
جو کسی دنیوی تکلیف اور پریشانی سے تنگ آ کر کی جاتی ہے،
کیونکہ یہ صبر و شکیب کی صفت کے خلاف ہے،
نیز جب تک آدمی زندہ ہے،
اس کے لیے توبہ و استغفار کر کے اپنے دامن کو صاف کرنے کا اور حسنات و طاعات کے ذریعہ اپنے ذخیرہ آخرت میں اضافہ اور اللہ تعالیٰ کا مزید تقرب حاصل کرنے کا موقع موجود ہے اور دنیوی مصائب اور مشکلات اس کے لیے کفارہ سیئات بنتی ہیں اور موت کی دعا کر کے اس موقعہ کو گنوانا ہے،
جو بندہ کے لیے خسارہ ہی خسارہ ہے،
ہاں اگر دینی طور پر فتنہ و فساد کا اندیشہ ہے اور دینی خسارے کا ڈر ہے تو پھر موت کی دعا کرنا جائز ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6814