شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ہر مومن مخلص کے لیے ہر نیکی کا اجروثواب کم از کم دس گنا ہے،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ہر مومن مخلص کے لیے ہر نیکی کا اجروثواب کم از کم دس گنا ہے،
اس سے کم نہیں ہوتا،
لیکن نیت میں صدق و اخلاص،
موقع اور محل،
حالات و ظروف،
دلی نشاط کے اعتبار سے اس میں سات سو گنا اضافہ ہو سکتا ہے،
بلکہ صبروثبات کی فراوانی کی صورت میں بغیر حساب و شمار کے ملتا ہے اور بدی کرنے کی صورت میں مومن کے لیے ایک ہی گناہ ہے،
لیکن اس کی دوسری نیکیوں اور دل میں کراہت و ناپسندیدگی کی صورت میں وہ گناہ معاف بھی ہو سکتا ہے،
کیونکہ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ،
نیکیاں بدیوں کو ختم کر دیتی ہیں اور اگر مسلمان شرک کا مرتکب نہ ہو تو اس کے زمین کو بھرنے کی پورائی کے برابر غلطیاں بھی معاف ہو سکتی ہیں،
توبہ و استغفار سے یا دوسری نیکیوں کے سبب یا رحمت و کرم سے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6834