🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: سبحان الله وبحمده کا معنی ہے کہ وہ ہر عیب و نقص سے منزہ اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
سبحان الله وبحمده کا معنی ہے کہ وہ ہر عیب و نقص سے منزہ اور پاک ہے اور ہر خوبی و کمال سے متصف ہے،
وہ ہر عیب سے پاک اور ہر کمال سے متصف ہونے کی بنا پر،
محبت کا حقدار ہے،
لیکن اس کے ساتھ ساتھ سبحان الله العظيم ہے،
عظمت و جلالت سے متصف ہے،
اس لیے اس کی نافرمانی اور عصیان سے بچنا چاہیے،
اس جامعیت کی بنا پر زبان سے آسانی اور سہولت کے ساتھ ادا ہونے کے باوجود یہ اللہ کو محبوب ہیں،
اس بنا پر یہ میزان اعمال میں بھاری ہیں اور اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
اعمال کا وزن ہو گا اور جس طرح مادی چیزیں ہلکی اور بھاری ہوتی ہیں اور ان کا وزن معلوم کرنے کے لیے آلات ہوتے ہیں،
اس طرح بہت سی غیر مادی چیزیں بھی ہلکی اور بھاری ہوتی ہیں،
جیسے حرارت و برودت،
یعنی گرمی اور ٹھنڈک،
اس طرح قیامت کے دن اعمال کا وزن ہو گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6846