شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، ذکر کے لیے جمع ہونے سے اصل مقصود کسی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
ذکر کے لیے جمع ہونے سے اصل مقصود کسی دینی جگہ،
مدرسہ،
مسجد وغیرھا میں قرآن کی تعلیم و تعلم،
پڑھنے پڑھانے کے لیے جمع ہونا ہے،
اس لیے تلاوت کے بعد تدارس کا اضافہ کیا گیا ہے،
محض خالی خولی تلاوت کے لیے جمع ہونا مراد نہیں ہے،
اس تعلیم و تعلم کے نتیجہ میں چار برکات میسر آتی ہیں۔
1۔
سکینت یعنی قلبی اطمینان اور روحانی سکون حاصل ہوتا ہے،
یعنی اطمینان خاطر اور جمعیت قلبی نصیب ہوتی ہے۔
2۔
رحمت الٰہی اپنے آغوش اور سایہ میں لے لیتی ہے۔
3۔
انہیں ہر طرف سے اللہ کے فرشتے گھیر لیتے ہیں۔
4۔
اللہ تعالیٰ اپنے ملائکہ مقربین میں ان کا ذکر خیر کرتے ہیں۔
مَن بطاها به عمله:
جس کے عمل اچھے بہتر نہیں ہیں،
ان میں کمی و کوتاہی ہے،
اس لیے وہ اچھے اور بلند درجات حاصل کرنے سے پیچھے رہ گیا ہے تو اس کے ازالہ کے لیے اس کا خاندانی شرف کام نہیں آ سکے گا،
اس لیے انسان کو خاندانی شرف و منزلت کے غرہ میں مبتلا ہو کر نیک اعمال میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے،
آخرت میں تو اعمال حسنہ نے ہی کام آنا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6853