🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: يباهي لكم: تمہاری تعریف و توصیف کر رہا ہے، تمہارے اعمال حسنہ فرشتوں کو بتا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
يباهي لكم:
تمہاری تعریف و توصیف کر رہا ہے،
تمہارے اعمال حسنہ فرشتوں کو بتا کر فخر و مباہات کا اظہار فرما رہا ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا،
کسی کو اسلام و ہدایت کا نصیب ہو جانا،
اللہ تعالیٰ کی توفیق و عنایت پر موقوف ہے اور یہ اس کا احسان و انعام ہے اور اس کے اس انعام کو یاد کر کے اللہ کی حمدوثناء بیان کرنا یہ بھی اللہ کے ذکر میں داخل ہے اور اللہ کے کچھ بندوں کا کہیں اکٹھے بیٹھ کر اخلاص کے ساتھ اس کو یاد کرنا،
اس کی باتیں کرنا،
اس کی حمدوثناء کرنا،
اللہ تعالیٰ کو بےحد پسند ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کی اپنے مقرب فرشتوں کے سامنے تعریف و توصیف بیان کرتا ہے اور اپنی رضا مندی کا اظہار فرماتا ہے،
اللہ تعالیٰ اپنی توفیق و عنایت سے ہمیں بھی اپنے ان مخلص بندوں میں داخل فرمائے اور اپنی مغفرت،
رحمت،
سکینت اور رضا مندی سے نوازے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6857