🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوا، ہر انسان کو خواہ وہ کتنا ہی بلند مرتبہ ہو،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوا،
ہر انسان کو خواہ وہ کتنا ہی بلند مرتبہ ہو،
حتیٰ کہ درجہ صدیقیت ہی پر فائز کیوں نہ ہو،
اپنے آپ کو قصوروار اور خطاکار سمجھنا چاہیے اور ہر وقت اللہ سے بخشش کی دعا کرنا چاہیے اور یہ بھی تصور کرنا چاہیے،
کہ اے اللہ! اگرچہ میں تو ناکارہ ہوں،
بخشش کے قابل نہیں ہوں تو ہی اپنی طرف سے مجھے مغفرت سے سرفراز فرما اور اپنی نسبت اور اپنی شان کے مطابق مغفرت عطا کر،
جتنا تو عظیم ہے،
میری مغفرت بھی عظیم ہو،
جو ہر کوتاہی کو شامل ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6869