🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: کم ہمتی، بے بسی، کاہلی، سستی، بزدلی اور کنجوسی، ایسی کمزوریاں ہیں، جن کی وجہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
کم ہمتی،
بے بسی،
کاہلی،
سستی،
بزدلی اور کنجوسی،
ایسی کمزوریاں ہیں،
جن کی وجہ سے آدمی وہ جراءتمند اور ہمت و حوصلے والے اقدامات اور محنت و قربانی والے کام نہیں کر سکتا،
جن کے بغیر نہ دنیا میں کامیابی میسر آ سکتی ہے اور نہ آخرت میں فوزوفلاح سے ہم کنار ہو کر اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے اور نہ ہی ان کی موجودگی میں دینی و دنیوی فرائض اور حقوق کی پاسداری ہو سکتی ہے،
زندگی کے فتنہ سے مراد اپنے دور حیات میں دنیا پر ریجھ کر،
خواہشات نفس کا اسیر بن جانا ہے اور موت کے فتنہ سے مراد،
موت کے وقت غلط اقدام کر بیٹھنا،
یا فتنہ قبر سے دوچار ہونا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6873