🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس دعا میں اللہ پر اعتماد وتوکل، یقین اور تسلیم و تفویض کی روح بھری...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس دعا میں اللہ پر اعتماد وتوکل،
یقین اور تسلیم و تفویض کی روح بھری ہوئی ہے اور ایمان کی تجدید بھی ہے،
اس لیے اس یقین و توکل پر فوت ہونا،
اسلام پر مرنا ہے اور اس حدیث سے معلوم ہوا،
بستر پر جانے سے پہلے نماز والا وضوکر لینا پسندیدہ عمل ہے،
اس طرح انسان،
طہارت جسمانی اور دعا کے ذریعہ طہارت قلبی کو حاصل کر کے،
موت کے لیے تیار ہو کر سوتا ہے،
نیز اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول اور ادو وظائف اور دعاؤں کے الفاظ میں تبدیلی نہیں کرنا چاہیے،
کیونکہ آپ کے الفاظ کے اندر جو تاثیر اور اسرار و خواص ہیں،
کسی کے الفاظ اس کا بدل نہیں بن سکتے اور یہ بھی ممکن ہے،
اس اجرو ثواب اور فضیلت کا تعلق،
انھی الفاظ کے ساتھ ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6882