شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: کسی برے عمل کا سرزد ہوجانا اور اس طرح کسی اچھے اور نیک عمل کا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
کسی برے عمل کا سرزد ہوجانا اور اس طرح کسی اچھے اور نیک عمل کا رہ جانا،
دونوں ایسی چیزیں ہیں،
جن کے شر سے ہمیں پناہ مانگنی چاہیے،
لیکن آپ چونکہ اللہ کی سب سے زیادہ معرفت رکھتے تھے،
اس لیے سب سے زیادہ خشیت سے متصف تھے،
اس لیے آپ اچھے سے اچھے عمل کرنے اور برے اور گندے اعمال سے دامن بچانے کے باوجودیہ سمجھتے تھے کہ شاید کوئی نیک عمل جو مجھے کرنا چاہیے تھا،
میں وہ نہ کر سکا ہوں اور جو عمل میں نے کیے ہیں،
شاید وہ اس حد تک نہ پہنچ سکے ہوں،
جیسے وہ کرنے چاہیے تھے،
نیز آپ ہمارے لیے نمونہ عمل تھے،
اگر آپ یہ دعا نہ فرماتے تو ہمیں ان کا کیسے پتا چلتا اور ہمیں مانگنے کا اسلوب اور طریقہ کیسے آتا،
نیز ہم میں اچھے عمل کرنے اور برے اعمال کے بچنے سے عجب و غرور اور نیکی و پاکدامنی کا پندار پیداہو سکتا ہے،
جو انتہائی قبیح جرم ہے،
اس لیے ہمیں یہ دعا کرنی چاہیے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6895