🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بندہ فقیر اور محتاج ہے اور اللہ مستغنی اور بے نیاز ہے، اس لیے بندے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بندہ فقیر اور محتاج ہے اور اللہ مستغنی اور بے نیاز ہے،
اس لیے بندے کا کام ہے،
ہمیشہ اس کے درکا فقیر بنارہے اور مانگتا رہے اور سمجھے یقینا دیر سویر میری دعا ضرور قبول ہوگی،
کیونکہ یہ تو اللہ ہی جانتا ہے،
اس کی دعا کس صورت میں اور کب پوری کرنی ہے،
لیکن بندہ جب جلد بازی میں مایوس ہو کر دعا چھوڑ دیتا ہے تو وہ قبولیت کا استحقاق کھو دیتا ہے اور دعا کی قبولیت کی تین صورتیں ہیں،
(1)
دعا کرنے والا جو کچھ مانگتاہے،
وہی مل جاتا ہے۔
(2)
اللہ تعالیٰ اس کو اس سے بہتر چیز عطا فرمادیتا ہے۔
(3)
آخرت میں اس کے لیے اجرو ثواب جمع کر دیتا ہے،
اس لیے دعا چھوڑ بیٹھنا،
انتہائی محرومی کی بات ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6934