الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
410۔ اردو حاشیہ : ➊ اس قرأت سے معلوم ہوتا ہے کہ «صلوة الوسطي» سے مراد، عصر کی نماز...
410۔ اردو حاشیہ:
➊ اس قرأت سے معلوم ہوتا ہے کہ «صلوة الوسطي» سے مراد، عصر کی نماز نہیں کوئی اور نماز ہے کیونکہ عطف مغائرت کا مقتضی ہے۔ لیکن علماء نے اس حدیث کی تین توجیہات کی ہیں۔ اس حدیث میں وارد شدہ آیت کریمہ کے الفاظ اصطلاحی طور پر ”شاذ قرأت“ کہلاتے ہیں جو حجت نہیں۔ قرآن کریم کے لیے ”تواتر“ شرط ہے۔ اس قسم کی قرأت تفسیر وتوضیح میں ممدومعاون ہوتی ہے۔ علامہ باجی نے کہا ہے احتمال ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہو مگر بعد میں اسے منسوخ کر دیا گیا ہو جس کا انہیں علم نہ ہو سکا ہو۔ یا ان (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا) کا خیال ہو گا کہ اس آیت کے الفاظ باقی اور حکم منسوخ ہوا ہے یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور فضیلت اس کا ذکر فرمایا مگر حضرت عائشہ رضی للہ عنہا نے اسے الفاظ قرآن باور کیا۔ اور اسی بنیاد پر اپنے مصحف میں درج کرا لیا۔
➋ یا یہ عطف تفسیری ہو (یعنی توضیح کے لیے۔)
➌ یا واؤ زائدہ ہو، اس کی تائید حضرت ابی بن کعب کی قرأت سے بھی ہوتی ہے جس میں صلوۃ العصر کے الفاظ بغیر واؤ کے ہیں۔ «والله أعلم .» (عون المعبود) لفظ (وسطی) مجمل ہے۔ ایک معنی تو عام ہیں یعنی درمیانی۔ لیکن دوسرے معنی ”افضل و اعلی“ ہیں جیسے کہ آیت کریمہ
«وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ» [البقره: 143]
”اور ایسے ہی ہم نے تمہیں افضل و اعلیٰ امت بنایا ہے تاکہ تم لوگوں پر گواہ رہو۔“
میں امت وسط سے مراد ”افضل و اعلی امت“ ہے۔ اسی طرح «الصلوة الوسطي» کے معنی ”افضل و اعلی“ بنتے ہیں اور احادیث کی کثیر تعداد اس سے نماز عصر ہی مراد ہونے کا فائدہ دیتی ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 410