🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث کا مطلب یہ ہے، انسان خواہ کس قدر بھی نیکی کا اہتمام کرے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث کا مطلب یہ ہے،
انسان خواہ کس قدر بھی نیکی کا اہتمام کرے اور معصیت سے کنارہ کش رہے،
پھر بھی وہ نیکی کرنے اور بدی سے بچنے کا حق ادا نہیں کر سکتا،
اس لیے اسے ہر وقت توبہ و استغفار کا اہتمام کرنا چاہیے،
لیکن بعض لوگ اس حدیث کا مفہوم،
اپنی غلط سوچ اور سوء فہمی یا بد فہمی کی بنا پر یہ لے سکتے تھے کہ گناہ کر کے معافی مانگنا،
گناہ نہ کرنے سے بہتر ہے،
اس لیے وہ گناہ پر دلیر ہو جائے اور اللہ کی مغفرت پر اعتماد کر لینے،
حالانکہ معافی مانگنا،
یا اس کی مہلت و موقع ملنا ضروری نہیں ہے،
جبکہ مقصد یہ ہے کہ گناہ ہوجائے تو مایوس ہو کر توبہ و استغفار سے رکنا نہیں چاہیے،
توبہ واستغفار کو ہر حالت میں اپنانا چاہیے۔
گویا مقصد تو توبہ کی ترغیب و تحریص ہے نہ کے گناہ کرنے کی ترغیب وتشویق۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6963