🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ کی رحمت اور غضب اس کی شان کے مطابق ہو گا، جس کی کیفیت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ کی رحمت اور غضب اس کی شان کے مطابق ہو گا،
جس کی کیفیت اور صورت کا ہمیں علم نہیں ہے،
اس لیے،
اس کے انکار،
تاویل و تشبیہ کی ضرورت نہیں ہے اور اللہ کی رحمت پہلے ہے اور غالب بھی ہے کیونکہ وہ تو بغیر کسی استحقاق کے حاصل ہو رہی ہے اور وہ ہمارے عمل کے نتیجہ ہی میں حاصل نہیں ہوتی،
اس کا آغاز تو ماں کے پیٹ میں سے ہو جاتا ہے اور اس کا غضب و ناراضی ہمارے برے اعمال کا نتیجہ ہے،
جس کا آغاز سن شعور اور تمیز سے ہوتا ہے اور رحمت غالب بھی ہے کہ بدی کا بدلہ ایک ہے اور نیکی کا بدلہ کم ازکم دس گنا سے سات سو گنا سے لے کر بلا حدو شمار ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6969