🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: عورت کا جہنم میں داخل ہونا، انسان کو گناہوں کو معمولی اور حقیر سے سمجھنے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
عورت کا جہنم میں داخل ہونا،
انسان کو گناہوں کو معمولی اور حقیر سے سمجھنے سےہوشیار کرتا ہے اور آدمی کا واقعہ گناہوں کے باعث اللہ کی رحمت سے نا امیدی سے بچاتا ہے،
اس لیے انسان کو گناہوں کے ارتکاب سے پر ہیز کرنا اور ان پر مواخذہ سے ڈرنا چاہیے اور اگر سر زد ہوجائیں تو اس کی رحمت سے ناامید اور مایوس نہیں ہونا چاہیے،
توبہ و استغفار کرنی چاہیے۔
گویا انسان پر خوف اور رجاء دونوں کا اثر ہونا چاہیے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6982