🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ تعالیٰ اپنے مخلوقات کی مدح وثناء کا محتاج نہیں ہے اور نہ ہی اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ اپنے مخلوقات کی مدح وثناء کا محتاج نہیں ہے اور نہ ہی اس کی مدح سے اسے کچھ مفاد حاصل ہوتا ہے اور نہ حمدو ثناء کے ترک سے اسے کچھ نقصان پہنچتا ہے،
لیکن اس کی تعریف و توصیف اور حمدو ثناء سے انسان کو اجرو ثواب ملتا ہے،
اس کے درجات و مراتب بلند ہوتے ہیں،
اس طرح اللہ تعالیٰ انسان کے درجات اور مراتب بلند کرنے کی خاطر اپنی مدح اور تعریف پسند کرتا ہے اس کی اپنی کوئی غرض یا مفاد اس سے وابستہ نہیں ہے۔
لیکن انسان یہ نہیں جانتا،
مجھے اس کی حمدو ثناء کن الفاظ سے کرنا چاہیے،
اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس کو سکھانے اور بتانے کے لیے اپنی خود تعریف بیان کی،
تاکہ انسان اس کے مطابق تعریف کرے،
اجرو ثواب حاصل کرے،
اس کے اندر گناہوں سے پرہیز کرنے کا جذبہ ابھرے اور اس کے حقوق و فرائض کوادا کرنے کا ملکہ پیدا ہو،
خیال رہے،
اللہ کی محبت اور غیرت اس کے شایان شان ہے،
انسان کی محبت اور غیرت جیسی نہیں ہے،
اس لیے یہ تاویل کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ان سے مراد ان کے نتائج اور ثمرات یا لوازم ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 6991