شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ایک عورت ایک دکاندار کے پاس، کھجوریں خریدنے آئی، دکاندار اچھی کھجوریں دینے کے بہانے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایک عورت ایک دکاندار کے پاس،
کھجوریں خریدنے آئی،
دکاندار اچھی کھجوریں دینے کے بہانے اسے اپنے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ بوس کنار کیا،
وہ ایک مجاہد کی بیوی تھی،
پھر اسے اپنے جرم کا احساس ہوا تو وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا،
دونوں نے خاموشی اختیار کرنے اور اپنے نفس کی پردہ پوشی کر کے توبہ کرنے کی تلقین کی،
لیکن اس کی بے قراری اور بے چینی نے اسے چین نہ لینے دیا،
وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوگیا،
آپ نے فرمایا،
کیا تم نے ایک مجاہد کی اس کے گھر والوں کے ساتھ اس انداز سے نیابت کی ہے؟ اسے انتہائی صدمہ ہوا،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر جھکالیا،
کافی وقت گزرنے کے بعد مذکورہ بالا آیات نازل ہوئی،
طرفی النهار (دن کے دونوں اطراف)
سے مراد صبح شام ہیں،
اس لیے صبح و شام کی نماز کی طرف اشارہ ہے اور زلف،
زلفة کی جمع ہے،
جس سے مراد رات کا وہ حصہ ہے جو دن سے متصل ہے،
یعنی رات کا ابتدائی یا آخری حصہ،
عشاء کی نماز یا تہجد کی نماز مراد ہے،
نیکیاں،
برائیوں کو دور کرتی ہیں کے تین مفہوم ہیں (1)
نیکیاں،
گناہوں کا کفارہ بنتی ہیں اور ان سے گناہوں کی نحوست دور ہو جاتی ہے،
(2)
نیکیاں کرنے سے انسان کی طبیعت میں،
برائی سے نفرت پیدا ہو جاتی ہے اور ان کے چھوڑنے کی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔
(3)
جہاں نیکی ہو گی،
وہاں خوشحالی پیدا ہوگی،
گناہ دور ہوں گے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7001