شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بعض حضرات نے اس حدیث سے یہ استدلال کیا ہے کہ اگر کوئی گناہ گار...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بعض حضرات نے اس حدیث سے یہ استدلال کیا ہے کہ اگر کوئی گناہ گار اولیائے کرام کے پاس جا کر توبہ کرنے کا ارادہ کر لے،
ابھی وہاں گیا نہ ہو اور توبہ نہ کی،
تب بھی بخش دیا جاتا ہے تو اگر ان کے پاس جا کر،
ان کے ہاتھ پر بیعت کرلے،
توبہ کرے اور ان کے وظائف پر عمل کرے تو اس کا مرتبہ و مقام کیا ہوگا،
مگر صورت حال یہ ہے،
اس میں کسی بزرگ کے پاس جا کر،
تو بہ کرنے کا ذکر ہی نہیں ہے،
توبہ تو وہ کرچکا ہے،
پھر بری بستی اور برے لوگوں کی رفاقت سے بچانے کے لیے،
اس کو یہ طریقہ بتایا گیا ہے کہ تم نیک بستی اوراچھے لوگوں کے ساتھ رہو،
تاکہ اپنی توبہ پر قائم رہ سکو اور ان کے ساتھ مل کر عبادت و اطاعت کرسکو،
اس میں کسی بزرگ کے پاس جاکر توبہ کرنا یا بیعت کرنا کہاں سے ثابت ہو گیا؟ صحیح بات یہی ہے،
ساون کے اندھے کو ہر چیز ہری ہی نظر آتی ہے اور ڈوبتا انسان تنکے کو سہارا بناتا ہے،
جو اس کو کبھی ڈوبنے سے بچانہیں سکتا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7009