🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث کی تفسیروتشریح، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہوتی ہے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث کی تفسیروتشریح،
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہوتی ہے کہ ہر انسان کی جنت اور دوزخ میں جگہ ہے،
مومن جب جنت میں داخل ہوگا تو اس کی دوزخ میں جگہ کافر کو ملےگی،
کیونکہ وہ اپنے کفریہ اعمال کی بنا پر دوزخ ہی کا حقدار تھا،
اور کافر کی جنت والی جگہ،
جنتی کو ملے گی،
کیونکہ وہ اپنے اعمال کی بنا پر جنت کا حقدار تھا،
اس اعتبار سے یہودی یا عیسائی کافر کو مسلمان کی فِكَاك (فدیہ)
قرار دیا گیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7011