🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مسلمان کی توبہ استغفار سے اور تسبیح وتحمید سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، لیکن...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مسلمان کی توبہ استغفار سے اور تسبیح وتحمید سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں،
لیکن کافر گناہ معاف نہیں ہوتے،
پہاڑوں جیسے جو گناہ مسلمانوں کو معاف ہو جائیں گے،
کیونکہ یہ ضابطہ ہے،
''نیکیاں برائیوں کو ختم کر دیتی ہیں۔
''لیکن یہودونصاریٰ کے کافروں کو یہ گناہ معاف نہیں ہو سکیں گے اور مسلمانوں کے یہ گناہ کافروں پر اس لیے رکھ دیئے جائیں گے،
کیونکہ وہ اس کا سبب اور ذریعہ بنے تھے،
اس لیے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے،
'' وہ اپنے گناہ بھی اٹھائیں گے اور اپنے گناہوں کے ساتھ اور گناہ بھی۔
'' (سورۃعنکبوت،
نمبر 13۔
)
یہودیوں اور عیسائیوں کا مسلمانوں کو برائیوں کی دعوت دینا آج جرم عام ہے اور ذرائع ابلاغ اور جدید علوم کی صورت میں مسلمانوں کو ان کے دین سے برگشتہ کرنے ان میں الحاد اور زندیقیت پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں انھی کی تحریک و دعوت سے لبرم ازم اور سیکولر ازم کی آواز مسلمانوں کے اہل علم کی طرف سے اٹھائی جارہی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7014