🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں، گناہ گار مسلمان دو قسم کے ہیں: (1) وہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں،
گناہ گار مسلمان دو قسم کے ہیں:
(1)
وہ مسلمان جن کے گناہوں کا تعلق اللہ کے حقوق سے ہے،
ان کی دو قسمیں ہیں۔
(الف)
جن کے گناہ کو اللہ نے دنیا میں چھپایا،
ان کے گناہوں کی آخرت میں بھی پردہ پوشی ہوگی۔
(ب)
جن کے گناہ دنیا میں لوگوں کے سامنے عیاں ہو گئے،
ان کی پردہ پوشی نہیں ہو گی۔
(2)
وہ مسلمان جن کے گناہوں کا تعلق حقوق العباد سے ہے،
ان کی بھی دو قسمیں ہیں۔
(الف)
ان کی برائیاں،
نیکیوں سے زیادہ ہوں گی،
یہ آگ میں جائیں گے،
پھر سزا بھگت کر یا سفارش سے دوزخ سے نکال لیے جائیں گے۔
(ب)
وہ مسلمان جن کی نیکیاں اور برائیاں برابر ہوں گی،
یہ ایک دوسرے کو بدلہ دے کر،
جنت میں چلے جائیں گے۔
(تکملہ ج (6)
ص (40)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7015