🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) علي غير ميعاد: بغیر کسی پیشگی پروگرام یا معاہدہ کے۔ (2) ليلة العقبة: اس...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
علي غير ميعاد:
بغیر کسی پیشگی پروگرام یا معاہدہ کے۔
(2)
ليلة العقبة:
اس سے مراد تیسری ليلة العقبة جس میں مدینہ کے قبائل اوس اور خزرج نے اپنے ستر یا پچھتر سرکردہ نمائندے انتخاب کرکے باقاعدہ معاہدہ کرنے کے لیے بھیجے تھے،
چنانچہ یہ لوگ اس گھاٹی میں آپ کو ملے،
جس کے قریب جمرہ عقبہ یعنی بڑا شیطان ہے اور انہوں نے اپنے قبائل کی طرف سے آپ سے عہدوپیمان کیے اور حلف اٹھائے،
اس میں حضرت کعب بن مالک نے اپنے قبیلہ کی طرف سے عہدوپیمان کیاتھا اور اس معاہدہ کی تکمیل میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا تھااور اس کے لیے سرتوڑ کوشش کی تھی،
اس لیے وہ اس کو اپنے مفاخر میں شمار کرتے ہیں۔
(3)
وان كانت بدراذكرفي الناس:
اگرچہ بدر،
سب سے پہلا غزوہ ہونے اور یوم فرقان ہونے کی بنا پر لوگوں میں زیادہ مشہور ہے،
لیکن وہ بغیر کسی اہتمام وتیاری کے اتفاقی طور پر پیش آگیا تھا،
اس لیے میرے نزدیک ليلة العقبة کی اہمیت زیادہ ہے،
کیونکہ وہ آپ کی اور مسلمانوں کی ہجرت کاپیش خیمہ بنی اور مدینہ داراالہجرہ ٹھہرا اور اس کے نتیجہ میں غزوہ بدر پیش آیا۔
(4)
جلا للمسلمين امرهم:
جنگی سفروں میں آپ کی عادت مبارکہ،
توریہ کرنے کی تھی،
جدھر جانا ہوتا،
اس کا کھلم کھلا اظہار نہ فرماتے،
لیکن جنگ تبوک کے موقعہ پر،
سفر کی درازی اور راستہ کی مشکلات اور دشمن کی مہارت وکثرت کے پیش نظر،
صاف صاف اور واضح طور پر منزل مقصود کا تعین فرمادیا،
تاکہ لوگ اس کے مطابق پوری طرح تیار ہوکر نکلیں،
اس لیے اس جنگ کے لیے آپ کے ساتھ تیس ہزار مجاہد نکلے،
جن میں دس ہزارسوار تھے،
ان کے علاوہ کچھ اور نوکر چاکر وغیرہ بھی تھے،
لیکن ان کا ریکارڈ رکھنے کے لیے کسی رجسٹر میں ان کے ناموں کا اندراج نہیں کیا تھا،
اس لیے منافق اور کمزور ایمان والے لوگ یہی سمجھتے تھے،
وحی کی آمد کے بغیر کسی کی غیر حاضری کا پتہ نہیں چل سکے گا۔
(5)
حين طابت الثمار والظلال:
جب کہ پھل پک چکے تھے اور سائے گھنے ہوچکے تھے اور لوگ ان دنوں اپنے گھروں میں رہنے کے بہت محتاج اور شائق تھے،
کیونکہ یہی پھل ہی ان کی گزران اور معیشت کی بنیاد تھے اور گرمی کی شدت کی وجہ سے گھنے سایوں میں بیٹھنا مرغوب تھا،
اس لیے حضرت کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں،
(6)
وانا اليها اصعر:
میں ان کی طرف بہت مائل تھا،
(7)
لم يزل يتمادي بي،
میں تیاری کے سلسلہ میں آج کل کے درمیان مترددرہا،
(8)
حتي استمرباالناس الجد،
حتی کہ لوگوں نےبڑے زورشوراور اہتمام وکوشش سے نکلنے کی تیاری کرلی،
(9)
ولم اقض من جهازي صلي الله عليه وسلم شئيا:
اور میں اپنی تیاری کے سلسلہ میں کچھ نہ کرسکا۔
(10)
وتفارط الغرو اور مجاہد بہت آگے نکل گئے۔
(11)
مغموصا عليه في النفاق:
جن پر نفاق کا الزام اور تہمت تھی اور اس کی بنا پر حقیروذلیل تصور ہوتے تھے،
(12)
حسه براده والنظرني عطفيه:
اپنی چادروں کی خوبصورتی اور اپنے تنومند اور صحت مند جسم کے گھمنڈنے اسے روک لیا ہے،
رجلا مبيضا:
سفید پوش آدمی،
يزول به السراب:
اس سے ریگستان میں تموج وضطراب پیدا ہورہا تھا،
یعنی وہ دور سے سراب میں آتا نظر آرہا تھا،
(13)
كن ابا خيثمه:
اے اللہ!یہ ابو خیثمہ ہو،
جو اپنا واقعہ یوں کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تبوک روانہ ہوئے چند دن ہی گذرے تھے کہ ایک دن شدید گرمی پڑرہی تھی،
میں دوپہر کو اپنے باغ میں گیا تو دیکھا،
میری دونوں بیویوں نے کھجور کے درختوں اور انگورکی بیلوں کے سائبانوں کے نیچے اپنی اپنی جگہ کو پانی چھڑک کر خوب ٹھنڈا کر رکھا ہے اور ٹھنڈے میٹھے پانی کی صراحیاں تیار پڑی ہیں،
کھانا تیارہے،
جونہی انہوں نےعریش (چھپر خسخانہ)
میں قدم رکھا،
اپنی بیویوں اور کھانے پینے کے سامان عیش وعشرت کو دیکھا تو بے ساختہ ان کی زبان سے نکلا،
سبحان اللہ،
اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم جس کی تمام اگلی پچھلی کوتاہیوں کی مغفرت کی بشارت انہیں دنیاہی میں مل چکی ہے،
وہ شدید گرمی میں ریت کے ریگستانوں میں سفر کی مشقت برداشت کرے اور ابوخیثمہ سرسبز درختوں کے خنک سایہ میں حسین وجمیل بیویوں کے ساتھ بیٹھ کر لذیز کھائے،
ٹھنڈا پانی پیے اور دادعیش وعشرت دے،
واللہ!یہ ہرگز انصاف نہیں ہے،
اس لیے انہوں نے اپنی بیویوں سے کہا،
تم اسی وقت میری سواری اور سامان سفر تیرکردو،
تاکہ میں جلد ہی،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوجاؤں،
چنانچہ دونوں فرمانبردار بیویوں نے اسی وقت آب کشی کے اونٹ پر ان کا سامان سفر باندھا اور انہوں نے اسی وقت تن تنہا تبوک کی راہ لی،
یہاں تک جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دور سے،
ایک سفید پوش،
تن تنہا سوار کو سراب کے تھپیڑوں میں دیکھا تو فوراًزبان سے نکلا،
(14)
كن ابا خيثمه،
ابو خیثمہ ہوتو وہ وہی تھے،
(15)
لمزه المنافقون:
منافقوں نے اسے اپنی طنزوطعن اور تحقیر کا نشانہ بنایا۔
(16)
توجه قافلا:
واپسی کا رخ کرلیا،
حضرني صدقه:
آپ سے سچی بات کہنے کا پختہ عہد کرلیا۔
(17)
لقداعطيت جدلا:
مجھے فصاحت وبلاغت اور زور بیان اور لطافت لسانی سے نوازا گیا ہے اور میں بہترین عذر وبہانہ کرکے اپنی صفائی پیش کرسکتا ہوں۔
(18)
تجد علي،
آپ مجھ پر ناراض ہوجائیں گے،
ہلال بن امیہ اور مرارہ بن ربیع عامری کو شرکاء بدر سے قرار دیا گیا ہے،
حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے زاد المعادج 3ص 505 مطبوعۃ دارحیاء التراث اسلامی،
میں لکھا ہے کہ اہل مغازی اور مؤرخین میں سے کسی نے بھی ان دونوں بزرگوں کا نام اصحاب بدر میں ذکر نہیں کیا اور ہونا بھی ایسا ہی چاہیے،
کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ بدری کا مقاطعہ نہیں فرمایا اور نہ ہی انہیں کوئی دوسری سزا دی،
حالانکہ انہوں نے راز افشاء کرنے کا جرم کیا تھا،
کہاں جنگ سے پیچھے رہ جانا اور کہاں راز افشاء کرنے کا جرم،
اس طرح ابن قیم رحمہ اللہ نے علامہ ابن جوزی سے ابوبکر اثرم کا قول نقل کیا ہے کہ زہری کے فضل،
حفظ اور اتقان میں کوئی شبہ نہیں ہے اوران کی اس غلطی کے سوا میرے سامنے کوئی غلطی نہیں ہے لیکن مرارہ بن ربیععمری ہیں ان کو مرارہ بن ربیعہ عامری کہنا درست نہیں اور ہلال بن امیہ کا شرکائے بدر میں،
اس کے علاوہ کسی نے ذکر نہیں کیا،
یہ ان کی غلطی ہے اور غلطی سے کوئی انسان محفوظ نہیں رہ سکتا۔
(19)
مازالوايو نبو نني،
وہ مجھے مسلسل سرزنش وتوبیخ اور ملامت کرتے رہے۔
(20)
استكانا:
وہ دونوں جھک گئے،
جھینپ گئے،
كنت اشب القوم واجلدهم:
میں تینوں میں سےجوان اورطاقتورتھا،
حتي تسورت:
حتی کے میں دیوار پر چڑھ گیا۔
(21)
نبطي:
کسان،
کاشتکار،
بدار هوان ولا مضيعة:
ذلت ورسوائی کا گھر اور جہاں حقوق کا تحفظ نہ ہو،
بلکہ ضائع ہوں،
تياممت:
حضرت کعب نے اپنی قوت ایمانی اور اللہ اور اس کے رسول کی حقیقی وسچی محبت کی بنا پر،
دشمن کے اس حملہ کو بھی سہ لیا،
حالانکہ شعراء مال ودولت اور شاہی درباروں کے بڑے رسیا ہوتے ہیں،
اس لیے انہوں نے اس شاہی نامہ کو تنور کی نظر کردیا،
(22)
تياممت،
میں نے رخ کیا،
(23)
استلبث الوحي:
وحی کے نزول میں تاخیر ہوگئی۔
(24)
اوفي علي سلع:
وہ سلع پہاڑ پر چڑھ گیا،
جہاں حضرت کعب خیمہ بناچکے تھے۔
فاذن رسول الله صلي الله عليه وسلم:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ،
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہما کے گھر میں تھے،
تورات کے آخری تہائی میں،
قبولیت توبہ کی آیات اتریں،
چونکہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہما،
حضرت کعب رضی اللہ عنہ کے معاملہ سے دلچسپی لیتی تھیں اور ان پر کرم فرما تھیں،
اس لیے آپ نے انہیں اسی وقت حضرت کعب رضی اللہ عنہ کی توبہ کی قبولیت سے آگاہ فرمادیا اور انہوں نے اسی وقت حضرت کعب رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجنا چاہا،
لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روک دیا اور فرمایا،
لوگ تمہارے گھر اژدھام کریں گے اور تمہیں سونے نہیں دیں گے،
اس لیے آپ نے صبح کی نماز پڑھنے کے بعد،
ان کی توبہ کی قبولیت کا اعلان فرمایا تو حضرت حمزہ بن عمرواسلمی پیدل،
حضرت کعب رضی اللہ عنہ کو بشارت دینے کے لیے دوڑے اور حضرت زبیربن عوام رضی اللہ عنہ نےاپناگھوڑادوڑایا۔
(25)
ان انخلع من مالي:
میں اپنے سارے مال سے الگ ہو جاتاہوں،
سارا مال اللہ کی رہا میں صدقہ کرتا ہوں۔
(26)
امسك بعض مالك:
اپنا کچھ مال روک لو،
بعض روایتوں میں تہائی مال کا صدقہ تیرے لیے کافی ہے،
جس سے ثواب ہوتا،
اہل وعیال اور گھریلو ضروریات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے،
ان کو نظر انداز کرکے سارا مال صدقہ کردینا درست نہیں ہے۔
(27)
ابلاه الله،
اس پر اللہ نے انعام واحسان فرمایا۔
(28)
ان لااكون كذبته:
میں نے آپ سے جھوٹ نہیں بولا۔
فوائد ومسائل:
یہ حدیث فصاحت و بلاغت کا ایک انتہائی اعلیٰ نمونہ ہے،
جس میں حضرت کعب نے اپنے جذبات واحساسات اور دلی کیفیات کی بہترین انداز سے ترجمانی کی ہے،
صحابہ کرام کا جذبہ اطاعت و فرمانبرداری نمایاں کیا ہے اور آپ کاصحابہ کرام کے ساتھ طرز عمل اور پیار،
عمدہ پیرائے میں بیان کیا ہے مسرت کے وقت آپ کے رخ انور کی عکاسی کی ہے،
صدق و سچائی کا حسن انجام بتایا ہے اور اللہ تعالیٰ کے احسان و انعام سے استحقاق پیدا کرنے کے لیے جس ایثارو قربانی کی ضرورت ہے،
اس کا نقشہ حسین انداز سے کھینچا ہے اور اس حدیث سے علماء نے جو اہم فوائد و نتائج اخذ کیے ہیں،
ہم آخر میں ان کا خلاصہ بیان کریں گے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7016