شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت مروان رضی اللہ عنہ کا مقصد یہ تھا کہ ہم میں سے ہر فرد...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت مروان رضی اللہ عنہ کا مقصد یہ تھا کہ ہم میں سے ہر فرد اپنے نیک عمل پر خوش ہوتا ہے اور بسا اوقات ایسے نیک کام پر تعریف کا خواہاں ہوتا ہے،
جو درحقیقت اس کا فعل نہیں ہے تو اگر یہ طرز عمل عذاب كا سبب ہے تو پھر ہم میں سے ہر ایک عذاب کا مستحق ٹھہرے گا تو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا،
یہ آیت مبارکہ ان یہود کے بارے میں نازل ہوئی ہے،
جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ اشیاء چھپاتے تھے اور اس کتمان پر شاداں تھے،
اس طرح آپ کو خلاف حقیقت اور خلاف واقعہ جواب دیتے تھے اور چاہتے تھے کہ اللہ کا رسول اور مسلمان،
ان کے اس خلاف واقعہ جواب پر ان کی تعریف کریں تو گویاسبب عذاب،
کتمان علم پر خوش ہونا اور جھوٹے جواب پر تعریف کی خواہش کرنا ہے اور مسلمان اس طرزعمل سےبچتے ہیں،
اس لیے وہ اس آیت کا مصداق نہیں ہیں،
یہ مقصد نہیں ہے کہ اگر مسلمان،
یہودیوں والا وطیرہ اختیار کرلیں تو پھر بھی وہ اس کا مصداق نہیں ہوں گے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 7034